ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:کونکن ریلوےلائن پر 12الیکٹرک انجن والی ٹرین چلیں گی: نظام الاوقات محفوظ کرلیں

کاروار:کونکن ریلوےلائن پر 12الیکٹرک انجن والی ٹرین چلیں گی: نظام الاوقات محفوظ کرلیں

Sun, 12 Feb 2023 20:55:31    S.O. News Service

کاروار:12؍ فروری (ایس اؤ نیوز ) کونکن ریلوےلائن پر چلنے والی ٹرینوں میں مزید 12ٹرین ڈیزل کے بجائے الیکٹرک انجن سے دوڑانے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔

کونکن ریلوے لائن پر اے سی ٹراکشن (الیکٹرک لوکوموٹیو)والی ہفتہ میں دودن چلنےوالی  لوک مانیا تلک (ٹرمینل) سے ایرنا کولم جنکشن تک چلنےوالی ٹرین نمبر 12223  ایکسپریس 14فروری سے شروع ہوگی۔ وہیں ایرناکولم جنکشن سے لوک مانیا تلک (ٹرمینل) تک چلنےو الی ٹرین نمبر 12224  ایکسپریس 15فروری سے شروع ہوگی۔

پونے جنکشن سے ایرناکولم جنکشن تک ہفتہ میں دو دن چلنے والی   ٹرین نمبر 22150ایکسپریس 15فروری سے شروع ہوگی تو ایرناکولم جنکشن ۔ پونے جنکشن ٹرین نمبر 2214917فروری سے۔ہفتہ میں چار دن چلنے والی لوک مانیا تلک (ٹرمینل)۔ مڈگاؤں جنکشن ٹرین نمبر 11099ایکسپریس 18فروری سے اور مڈگاؤں جنکشن ۔ لوک مانیاتلک(ٹرمینل)ٹرین نمبر11100 ایکسپریس 18فروری سے شروع ہوگی۔

ہر دن چلنے والی ممبئی سی ایس ایم ٹی ۔ منگلورو جنکشن ٹرین نمبر 12133ایکسپریس 16فروری سے اور منگلورو جنکشن ۔ ممبئی سی ایس ایم ٹی ٹرین نمبر 12134ایکسپریس 17فروری سے چلے گی۔

ہر دن چلنے والی دیوا۔ ساونت واڑی روڈ ٹرین نمبر 10105ایکسپریس فروری 12سے اور ساونت واڑی روڈ۔ دیوا ٹرین نمبر 10106 ایکسپریس 13فروری سے شروع ہونے جارہی ہے۔ ہر دن چلنے والی ساونت واڑی روڈ۔ مڈگاؤں جنکشن ٹرین نمبر 50107فروری 12سے اور مڈگاؤں جنکشن سے ساونت واڑی روڈ تک چلنےو الی ٹرین نمبر 50108 13فروری سے چلنےکی جانکاری دی گئی ہے۔


Share: